Tauba Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Syed Mudassir Mehdi
توبہ ہے
کلمہ پڑھ کر شرک کا شیوہ توبہ ہے
من کنت کے بعد سقیفہ توبہ ہے
دست ولی پر پیش پیمبر بیعت کی
پھر بھی ولایت کو جھٹلایا توبہ ہے
فتح خیبر کی دولت سے ہو کے غنی
فاتح خیبر سے ہی دھوکہ توبہ ہے
کوئی تلواروں کے سائے میں سویا
کوئی نبی کے سائے میں رویا توبہ ہے
اہل بقیعہ کے ٹکڑوں پر پلتے ہو
ڈھاتے ہو ان کا ہی روضہ توبہ ہے
ایسے بھی شیطان تھے کلمہ گووں میں
جن کو دیکھ ابلیس بھی بولا توبہ ہے
تف ہے لعینوں باغ فدک کو غصب کیا
اف صدیقہ کو جھٹلایا توبہ ہے
رشتہ لے کر ناری نور کے گھر آیا
توبہ توبہ توبہ توبہ توبہ ہے
عشق علی کا دم بھرتے رہتے تراب
پھر بھی دل میں خواہش دنیا توبہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.