Mere aansu
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Rizvi Sachay
موتی ہے شفاعت کے شفا ہے میرے آنسوں
نازاں ہوں کہ زہرا کی دعا ہے میرے آنسوں
ہر زخم کا مرہم ہے ہر ایک غم کا مداوا
اعجاز مسیحا ہے دوا ہے میرے آنسوں
موتی ہے شفاعت کے۔۔۔
گر جاتا ہوں سجدے میں معافی کے لئے میں
اک پل کو جو لگتا ہے خفا ہے میرے آنسوں
موتی ہے شفاعت کے۔۔۔
ہے مشک سکینہ سے بہم ان کی روانی
گہرای میں زم زم سے سوا ہے میرے آنسوں
موتی ہے شفاعت کے۔۔۔
اک بار امانت ہے میرے دوش وفا پر
اک اجر رسالت با خدا ہے میرے آنسوں
موتی ہے شفاعت کے۔۔۔
کوثر سے انہیں کوئی الگ کر نہیں سکتا
دریائے مودت میں فنا ہیں میرے آنسوں
موتی ہے شفاعت کے۔۔۔
آنے دو زرا غیب سے اس وارث غم کو
کھل جائے گا ہر آنکھ پہ کیا ہے میرے آنسوں
موتی ہے شفاعت کے۔۔۔
ہر قلب و نظر کو نہیں ملتی یہ بہاریں
تحویل علم جن کی غذا ہے میرے آنسوں
موتی ہے شفاعت کے۔۔۔
بھاتے نہیں اک آنکھ بھی یہ أہل ستم کو
پیغام شہ کربوبلا ہیں میرے آنسوں
موتی ہے شفاعت کے۔۔۔
زنجیر کی جھنکار سے دی جس نے اذانیں
اس عابد مضطر کی عطا ہے میرے آنسوں
موتی ہے شفاعت کے۔۔۔
تو بانی و مختار عزاے شہ دیں ہے
زینب تیری محنت کا صلہ ہے میرے آنسوں
موتی ہے شفاعت کے۔۔۔
شرمندہ نہ ہو جائے سر حشر کلیم آ
کہلانے پڑے حق سے قضا ہے میرے آنسوں
موتی ہے شفاعت کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.