Allah Akbar Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Karbalai Brothers
کبریا کے بعد جیسے کبریا ممکن نہیں
فاطمہ کے بعد کوئی فاطمہ ممکن نہیں
کبریا، یا مصطفی، یا مرتضی لکھا فقط
فاطمہ کا اس سے کم تو قافیہ ممکن نہیں
کہہ رہے ہیں انبیاء اللہ اکبر فاطمہ
خود محمد بھی کھڑے ہیں تیرے در پر فاطمہ
ہاتھ کی ادنی لکیروں میں نہ چھپ جائے کہیں
تم نے لکھا حر کے ماتھے پر مقدر فاطمہ
کہہ دیا ام ابیھا جب محمد نے تمہیں
انبیاء سارے تمہیں کہتے ہیں مادر فاطمہ
شہہ کے غم میں بہنے والے اشک ضائع نہ ہوئے
آپ کے رومال میں ہیں وہ سمندر فاطمہ
جو خدا کی بات کہتی تھیں علی کے کان میں
تھیں شب معراج کے پردے کے اندر فاطمہ
ڈر نہیں کچھ ماتمی کو بس عقیدہ ہے یہی
بخشوانے آئیں گی خود روز محشر فاطمہ
عشق میں شبیر کے معراج پائے کون کون
نام تم نے عرش پر لکھے بہتر فاطمہ
اے مسلمانوں بخاری میں بھی ہے لکھا ہوا
دنیا سے کن سے گئیں ناراض ہو کر فاطمہ
نقش کیسے نہ جمائیں اپنے ہر اک جشن میں
یہ تقی، اصغر تمہارے ہیں سوداگر فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.