Zikr-e-Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Haider Rizvi
ہم ذکر علی کی صورت میں قرآن سنایا کرتے ہیں
ہم لوگ غدیر خم جا کر شجروں کو سجایا کرتے ہیں
ہم بوذر بن کر دیتے ہیں محفل میں اذان عشق علی
یوں کلمہ گویوں کو اپنا ایمان بتایا کرتے ہیں
اعلان ولایت کو سن کر جتنے بھی منافق لے کے گئے
یہ لوگ سقیفے میں جا کر وہ بغض چھپایا کرتے ہیں
جو بغض علی میں مر جائیں اسلام سے ان کی کیا نسبت
لے جا کے فرشتے وہ لاشیں دوزخ میں جلایا کرتے ہیں
مولا نے کجاووں کا منبر مولا کے لیے بنوایا تھا
جو اونچا سنتے ہیں ان کو تصویر دکھایا کرتے ہیں
چھوڑیں گے اکیلا محشر میں وہ اپنے محبوں کو کیسے
جو شربت اپنے حصے کا قاتل کو پلایا کرتے ہیں
آئیں نہ مدد کرنے کو علی یہ کیسے ممکن ہے یارو
جو نادعلی پڑھ کر دل سے مولا کو بلایا کرتے ہیں
یہ بات ظفر عباس ظفر تم نہج بلاغہ سے پوچھو
مولا کے یہ آفاقی خطبے کس کس کا صفایا کرتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.