Surkh hai zakhmon se chehra fajar ki aayat ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Pervaiz Asghar Group Sialkot
سرخ ہے زخموں سے چہرہ فجر کی آیات کا
شام کے سب پتھروں پر خون ہے سادات کا
اس قدر شدت سے مارا تھا طمانچہ شمر نے
قبر تک چہرے پہ اک نیلا نشاں تھا ہاتھ کا
ہو چکیں پندرہ نمازیں بے ردائی میں ادا
جانے دن نکلے گا کس دن قیدیوں کی رات کا
ہائے پردہ چوم کر زندان کی دیوار کو
شکر کرتے تھے ادا عابد خدا کی ذات کا
منقبت سے بغض ہے یہ شام کے دربار کو
ایک اک مصرع ہے قیدی مصطفی کی نعت کا
فاطمہ کی بیٹی نے اکبر بندھے ہاتھوں کے ساتھ
شام والوں کو دکھایا آئینہ اوقات کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.