Aza Yeh Madar e Asghar Ki Haq Biyani Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General
عزا یہ مادر اصغر کی حق بیانی ہے
عزا یہ کھا گئی سجاد کی جوانی ہے
جو نوحہ پڑھتے ہیں دکھیا کا ماتمی شہہ کے
تو بڑھتی مہدی کے اشکوں کی پھر روانی ہے
حسین دھوپ میں پیاسے ذبح ہوئے اس نے
نہ چھاؤں دیکھی پیا پھر نہ سرد پانی ہے
یہ مائیں کہتی ہیں رو کر حسین والوں کی
اسی کے غم میں ہی آئے جو موت آنی ہے
نثار کیسے سنیں گے وہ ماتمی ان کی
روداد سید سجاد نے سنانی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.