Sadqa Mere Aqa Ka Hai Aam Madinay Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Mir Hasan Mir
صدقہ میرے آقا کا ہے عام مدینے میں
ناکامیاں ہوتی ہیں ناکام مدینے میں
پھر کیوں نہ وہیں جا کر ہم لوگ کہیں نعتیں
سنتے ہیں کہ ہوتا ہے الہام مدینے میں
روضے کی زیارت کو میں حج میں بدل دوں گا
باندھوں گا عقیدت کا احرام مدینے میں
اٹھوں تو علی کہہ کر سو جاؤں نبی کہہ کر
آغاز نجف میں ہو انجام مدینے میں
سلمان و ابوذر کی میں پہلی ہی بولی پر
کردوں یہ قلم اپنا نیلام مدینے میں
دیتی نہ ضمانت جو اولاد پیمبر کی
قیدی کی طرح رہتا اسلام مدینے میں
سو حج بھی کئے جائیں پھر بھی نہیں مٹ سکتا
اک بار جو لگ جائے الزام مدینے میں
شاعر کو مقرر کو لے جا کے ذرا دیکھو
ملتا ہے کسے پہلے انعام مدینے میں
تم ایک ہی کا رونا روتے ہو مسلمانوں
ہیں اور بھی کتنے ہی صدام مدینے میں
جبرئیل اگر دے دے پر اپنے مجھے محشر
ہر صبح نجف میں ہو ہر شام مدینے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.