Haye Be Kafan Muslim
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
ہائے بے کفن مسلم ہائے بے وطن مسلم
روئیں گی تجھے صدیاں جان پنجتن مسلم
جب رچی لعینوں نے تیرے قتل کی سازش
پہلے قتل سے پوچھا تجھ سے کوئی فرمائش
بھائی کی زیارت تھی تیری آخری خواہش
اب بھی یاد ہے تیرا آخری سخن مسلم
گھومتی ہے نظروں میں اب بھی تیری تنہائی
کیسی بے رخی تجھ کو کوفیوں نے دکھلائی
لاش تیری گلیوں میں ظالموں نے کھنچوائی
چھل کے رہ گیا تیرا پھول سا بدن مسلم
بس یہ ہی خلش شہ کو بیقرار کرتی ہے
بھائی کے کلیجے کو تار تار کرتی ہے
تیری لاڈلی بیٹی انتظار کرتی ہے
کیا کہے یتیمہ سے اب شہ زمن مسلم
کچھ ترس نہیں آیا تجھ پہ کوفے والوں کو
تجھ سے دور کر ڈالا نازشوں کے پالوں کو
تیرے بعد تڑپایا تیرے نونہالوں کو
تیرے دونوں چاندوں کو لگ گیا گہن مسلم
کوفیوں نے احمد کی ہر حدیث جھٹلا دی
مار کر مسافر کو بے وفائی دکھلا دی
لاش باب کوفہ پر ظالموں نے لٹکا دی
ظلم کا نہیں چھوڑا کوئی بھی جتن مسلم
تیرے شہزادوں کی دکھ بھری کہانی میں
سرخ ہو گیا دریا خون کی روانی میں
ننھی ننھی دو لاشیں تیرتی ہیں پانی میں
بیکسی پہ روتا ہے بے چراغ بن مسلم
یاد ہے وہ رو رو کے شاہ دیں کا فرمانا
بس غریب بھائی پر اتنا اور ترس کھانا
ہو سکے تو کوفے سے دیکھنے کو آجانا
کربلا میں گزریں گے ہم پہ جو محن مسلم
جب خبر ملی شہ کو تیرے قتل ہونے کی
یہ گھڑی تھی غربت میں دل کا چین کھونے کی
بین تھا فقط یہ ہی کیفیت میں رونے کی
میرے باوفا مسلم میرے صف شکن مسلم
ہے لہو لہو اختر بس قلم ارادوں کا
دل ہلائے دیتا ہے درد نور زادوں کا
تجھ کو فرش مجلس پر تیرے شہزادوں کا
دینے آئی ہے پرسہ ساری انجمن مسلم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.