Dulha Bane Hain Mola
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Saleem Mastan
الحمد کی خوشی ہے والشمس جھومتی ہے
ہر سمت ہے اجالا ہر سمت روشنی ہے
اللہ کہہ رہا ہے دونوں جہاں سجا دو
احمد کے گھر علی کی بارات جا رہی ہے
خوش ہے خدا کا کعبہ دولہا بنے ہیں مولا
دلہن بنی ہیں زہرا دولہا بنے ہیں مولا
کیسے بشر کرے گا تعریف مرتضی کی
پوشاک ان کی قدسی نعلین ان کی عرشی
اور نور کا عمامہ دولہا بنے ہیں مولا
جگ میں سوائے حیدر کوئی نہیں ہے ایسا
جس کو چنا خدا نے زوج جناب زہرا
اترا فلک سے تارہ دولہا بنے ہیں مولا
سب اولیا کھڑے ہیں سب انبیا کھڑے ہیں
داؤد مرتضی کا سہرا سنا رہے ہیں
پڑھتے ہیں سب قصیدہ دولہا بنے ہیں مولا
منکر حسد میں جل کر بے موت مر گیا ہے
اللہ کی طرف سے اس کی یہی سزا ہے
بجتا ہے شادیانہ دولہا بنے ہیں مولا
والشمس گیت گائے والنور گیت گائے
خوش ہیں علی و زہرا کوثر بھی مسکرائے
قرآں خوشی سے جھوما دولہا بنے ہیں مولا
حوا اور آسیہ ہیں مریم ہیں ہاجرہ ہیں
تطہیر کی ردا میں جنت کی مالکہ ہیں
منظر ہے سب خوشی کا دولہا بنے ہیں مولا
اک صف میں آگئے ہیں سب باشعور انسان
دیکھو عماد نقوی، بوذر ہو یا کہ سلمان
سب کا ہے یہ ترانہ دولہا بنے ہیں مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.