Aye Noor e Khuda Mehwar e Anwar Muhammad
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Muhammad Raza Mangla
اے نور خدا محور انوار محمد
روشن ہے تیرے دم سے یہ سنسار محمد
آمد پہ تیری علم کا ہر سو ہے اجالا
اور قصر جہالت ہوا مسمار محمد
بس یہ ہی دعا ہے کہ میری قبر کے اندر
ہو جائے مجھے آپ کا دیدار محمد
ایمان کی پہچان میرے مولا محمد
میں آپ کے قربان میرے مولا محمد
اے کاش کبھی ہم بھی مدینے کی گلی میں
اللہ کا احسان میرے مولا محمد
حسنین کی ہیں جان میرے مولا محمد
ہوں آپ کے مہمان میرے مولا محمد
ہم کو بھی مدینے کی زیارت ہو میسر
سامان سفر رکھا ہے تیار محمد
اب انگلی نہیں کاٹے گی مر جائے گی فورا
گر کر لے زلیخا تیرا دیدار محمد
اے زہرا کے بابا حسنین کے نانا
یا شاہ مدینہ بگڑی کو بنانا
عبداللہ کی جانب سے تجھے گود میں لے کر
عمران نے چومے تیرے رخسار محمد
مرادیں دل کی پائیں گے مدینے ہم بھی جائیں گے
ہمیں معلوم ہے آقا ہمیں اک دن بلائیں گے
حال دل ہم سنائیں گے ان کو تھام کر انکے روضے کی جالی
میرے آقا مدینے کے والی در پہ آؤں میں بن کے سوالی
شبیر صرف تیری محبت میں آئے ہیں
اکبر کا روپ لے کے پھر اک بار محمد
مسند سے اپنی اٹھتے ہیں تعظیم کی خاطر
بتلا رہے ہیں زہرا کا معیار محمد
یہ سر تیرے دربار کی چوکھٹ پہ جو خم ہے
حسنین کے نانا یہ تیرا لطف و کرم ہے
قسمت میں تیری آل کی الفت جو رقم ہے
حسنین کے نانا یہ تیرا لطف و کرم ہے
یہ تیری غلامی جو فقیروں کا بھرم ہے
حسنین کے نانا یہ تیرا لطف و کرم ہے
دیتی ہیں دعائیں جو ہمیں آپ کی دختر
مشکل میں چلے آتے ہیں جو ساقیء کوثر
جو رزق کی تنگی سے بچا لیتے ہیں شبر
کہتے ہیں ہمیں اپنا عزادار جو سرور
سچ کہتے ہیں ہم خالق عالم کی قسم ہے
حسنین کے نانا یہ تیرا لطف و کرم ہے
حیدر پہ یونہی جاری رہے فضل تمہارا
ایسے ہی اسے رکھنا وفادار محمد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.