Khudaye lam yazal se lam yazal par baat jaari hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
خدائے لم یزل سے لم یزل پر بات جاری ہے
یقینا حمد بھی ہو گی ابھی تو نعت جاری ہے
سنو یہ نعت ہے اور نعت کا منبر غدیری ہے
یہاں دو بھائیوں پر گفتگو اک ساتھ جاری ہے
وہی بستر کی شکنیں ہیں وہی زنجیر کی گردش
زمانہ رک چکا معراج کی وہ رات جاری ہے
خدا کے ساتھ شامل ہے درودوں میں خدائی بھی
محمد مصطفی کے نام کی سوغات جاری ہے
زمانے سے زمانہ لکھ رہا ہے نعت پیغمبر
ابوطالب کے لفظوں کی ابھی خیرات جاری ہے
خدا جب سے ہے تب سے احمد مرسل ہیں سجدوں میں
سفر یوں عابد و معبود کا اک ساتھ جاری ہے
ہے سورج کے پلٹنے چاند کے دو ٹکڑے ہونے سے
اجالا چاند سورج کا جو یہ دن رات جاری ہے
رکو اے کاتبین حر ابھی دوزخ نہیں لکھنا
یہ جنت جن کی ملکیت ہے ان سے بات جاری ہے
در آقا سے جو اٹھنے نہیں دیتی مجھے اکبر
خدا کا شکر ہے وہ گردش حالات جاری ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.