Sab Karbala Ko Jayen Ge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
سب کربلا کو جائیں گے مجلس ماتم کروائیں گے
غازی کا علم اٹھائیں گے دنیا سے قافلے آئیں گے
جی کرتا ہے میرے مولا سب کرب و بلا کو جائیں گے
یہ ورثہ مرتے مرتے بھی ہم نسلوں کو دے جائیں گے
جی کرتا ہے میرے مولا سب کرب و بلا کو جائیں گے
جب صبح ہوگی کربل میں ہم خاک شفا کو چومیں گے
دن رات وہاں سب اہل عزا مولا کا سوگ منائیں گے
جب دیکھیں چاند محرم کا سب جائیں خیام حسینی پر
عباس کے خیمے پر رک کر جب اذن زیارت پائیں گے
جب پہنچیں گے اس منزل پر اصغر کے لگا تھا تیر جہاں
بلوائیں گے ننھے بچوں کو سب کو پانی پلوائیں گے
ماتم نہ رکے گا اہل عزا اکبر کے جہاں نیزہ تھا لگا
ہم خون علی اکبر کی قسم نوحہ صغری کا سنائیں گے
دریا کے کنارے بیٹھ کے ہم روئیں گے وہ منظر سوچ کے ہم
جب خوں میں بھرا آیا تھا علم یہ سوچ کے اشک بہائیں گے
جب آٹھ محرم آئے گی بچوں کو بنائیں گے سقا
اک روز سجا کے مشک و علم شربت پہ نذر دلوائیں گے
جب شام غریباں آئے گی کیا کیا نہ ہمیں رلوائے گی
اک جلتے ہوئے جھولے کی شبیہہ یاد آئی تو مر جائیں گے
جس ٹیلے سے زینب نے کبھی کٹتے ہوئے دیکھا بھائی کا سر
یاد آئے گا روز عاشورہ سینے غم سے پھٹ جائیں گے
عاشور کا دن جب ہوگا عیاں مولا سے کہیں گے رو رو کر
دامن میں چھپا لیجئے مولا ہم لوٹ کے گھر نہ جائیں گے
ریحان کی اور سرور کی صدا ہے کرب و بلا سے وابستہ
یہ ورثہ مرتے مرتے بھی ہم نسلوں کو دے جائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.