Kyun Toor Ki Wadi Mein Ise Dhoond Rahe Ho
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Syed Wajih Hasan Zaidi
کیوں طور کی وادی میں اسے ڈھونڈ رہے ہو
توحید کا عکاس تو مشہد میں ملے گا
میں آپ کو اک خلد دکھاتا ہوں زمیں پر
چلیے تو مرے ساتھ ذرا شہر رضا میں
توحید ہے یوں جلوہ نما شہر رضا میں
اللہ کا ملتا ہے پتہ شہر رضا میں
بس صحن شفا میں ہی تو محدود نہیں ہے
ملتی ہے مریضوں کو شفا شہر رضا میں
پوچھا جو نکیرین نے لے جائیں کہاں پر
بے ساختہ یہ میں نے کہا شہر رضا میں
اک صحن غدیری کے توسط سے ہی ہر سو
چلتی ہے ولایت کی ہوا شہر رضا میں
گر مولا کے روضے پہ پڑھا جائے جنازہ
پھر آئے گا مرنے کا مزہ شہر رضا میں
مشہد کی اذاں سن کے بہت لطف ملا پر
نوبت کی ہے کچھ بات جدا شہر رضا میں
معصومہ قم کے جو وسیلے سے طلب ہو
بر آئے گی ہر ایک دعا شہر رضا میں
ہاں میری ولادت کی بھی تاریخ یہی ہے
مولا سے مجھے تحفہ ملا شہر رضا میں
عاشور کو زنجیر زنی کرب و بلا میں
اور عمر میری بیتے خدا شہر رضا میں
اس شہر میں مردے بھی جلا پاتے ہیں اکثر
ہے سایہ فگن ایسے بقا شہر رضا میں
ہارون کہاں تیرا رہا نام و نشاں اب
شاہی ہے ذرا کس کی بتا شہر رضا میں
دنیا نہ مٹا پائے گی مشہد کو کسی طور
رہتے ہیں مرے مولا رضا شہر رضا میں
مہمان ہوا جب میں رضا کا تو مجھے بھی
بخشی گئی جنت کی غذا شہر رضا میں
عاصم کی تمنا ہے کہ اے شاہ خراساں
چھوٹا سا فقط گھر ہو مرا شہر رضا میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.