Woh Jis Ki Raza Khaliq e Akbar Ki Raza Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
وہ جس کی رضا خالق اکبر کی رضا ہے
جنت کی سند جس کی زیارت کا صلہ ہے
دل موسی کاظم سے یہ کہتا ہے ادب سے
ہے پیار مجھے آپ کی اولاد میں سب سے
لیکن تیری اولاد میں جو مولا رضا ہے
وہ عالم امکان میں ناظر کی نظر ہے
اس کو میرے اعمال کی نیت کی خبر ہے
ہونے سے بھی پہلے جسے ہونے کا پتا ہے
لایا وہ ولایت کی فضا طوس میں ہمراہ
جب گونجا فضاؤں میں علی ولی اللہ
ان عجمی زبانوں کو علی جس کی عطا ہے
شبر بھی ہے شبیر بھی سجاد بھی پیہم
باقر یہی جعفر یہی یہ موسی کاظم
جو ساتواں زہرا کو پسر حق سے ملا ہے
کونین میں سب نعمتیں کرتا ہے یہ تقسیم
اور لوح کے لکھے میں بھی کر سکتا ہے ترمیم
جو کار خدا کرتے ہوئے عبد خدا ہے
وہ آیا مدد کے لیے جب بھی ہے پکارا
سلطان خراسان ہے بس غوث ہمارا
جو اب بھی مغیث صف ارباب عزا ہے
بی بی نے کہا مانگ لے تحفہ کوئی ہم سے
میں نے کہا بی بی مجھے خالق سے ملا دے
جو تحفہ مجھے قم کی کریمہ نے دیا ہے
دوزخ کسے اور دینا ہے دادا کا کسے عشق
اولاد کسے ملنی ہے ملنا ہے کسے رزق
تقدیر کی تختی پہ یہ سب جس نے لکھا ہے
کیا میر حسن ہے تیری اوقات و حقیقت
دے کر تیری نسلوں میں یہ مدحت یہ تلاوت
وہ جس نے تجھے لائق تعظیم کیا ہے
ہے تجھ سے دعا بس یہ میری قادر و رحمان
مولا کے محبوں کی ہوں سب مشکلیں آسان
وہ جس کے تصدق یہ میرا حرف دعا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.