Imam Raza Ke Paas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
تصویر سیدہ ہے امام رضا کے پاس
معصومہ فاطمہ ہے امام رضا کے پاس
جبریل جا کے پوچھ لے زیر کسا تھا کون
تطہیر کی ردا ہے امام رضا کے پاس
قالین کیسے شیر بنا تھا یہ پوچھنے
ہر اک نبی گیا ہے امام رضا کے پاس
آدم ہے یہ یا موسی ہے نا جانے کون ہے
نوبت بجا رہا ہے امام رضا کے پاس
مولا کے دستخط سے وہ جائے گا عرش تک
سجدہ ابھی گیا ہے امام رضا کے پاس
اس کو مسیحا ماننے والے کو کیا خبر
عیسی کی خود شفا ہے امام رضا کے پاس
کعبہ تو اک مکاں ہے پتہ لامکان کا
یا کربلا میں ہے یا امام رضا کے پاس
دعبل بتا گیا ہے کہ اکبر ترا کلام
لکھا ہوا پڑا ہے امام رضا کے پاس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.