Momin Hai Wo Hai Jis Ka Iman Raza Mola
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Ali Raza Karbalai
مومن ہے وہ ہے جس کا ایمان رضا مولا
کونین کے ہو تم بھی سلطان رضا مولا
میشم وہیں جنت سے منبر بھی اٹھا لائے
ساتھ اہل فلک سننے سب تیری ثنا آئے
کھولا جو تیرے در پر قرآن رضا مولا
تو شاہ دو عالم ہے ہر سو تیری شاہی ہے
ہر صبح زمانے میں دیتی یہ گواہی ہے
کر کر کے تیری نوبت اعلان رضا مولا
بے جان ہوئے یکدم زندوں کی یہ حالت تھی
آنکھوں کے اشارے سے ہی آپ نے جب ڈالی
تصویر کے شیروں میں تھی جان رضا مولا
جو قم میں کرامت ہے یہ ساری تمہاری ہے
اور علم الہی کا جو فیض یہ جاری ہے
یہ ہے تیرے قدموں کا فیضان رضا مولا
اک یہ ہی نہیں کہ تم بس ضامن آہو ہو
قدرت ہے تمہاری کہ تمہیں جب بھی پکارو تو
ہو جاتی ہے ہر مشکل آسان رضا مولا
یوسف تیری تربت سے لپٹے نظر آتے ہیں
کہیں خاک شفا عیسی تیرے در کی اٹھاتے ہیں
ایسی تیرے روضے کی ہے شان رضا مولا
جو طوس کی وادی میں یہ طور کا جلوہ ہے
پھیلا ہوا ہر جانب جو نور تمہارا ہے
ہے نور الہی کی پہچان رضا مولا
لا اسئلکم پڑھ کر جو حق تیرا جانے گا
والعصر کا نعرہ ہے گر حق تیرا مانے گا
نہ ہو گا خسارے میں انسان رضا مولا
عالم میں نہیں ہوگا اس کا کوئی ہم پلہ
کہتے ہیں تیرے زائر اس کو ہی من و سلوی
کھایا جو تیرے در کا پکوان رضا مولا
لہجے سے تیرے لہجہ اللہ کا عیاں ہے
قرآں کی قسم تو بھی تو بولتا قرآں ہے
آیت ہی لگے تیرا فرمان رضا مولا
سب تو نے ہی بخشا ہے کیا اور بھلا مانگے
عاصی ہے اسد پھر بھی یہ تجھ سے دعا مانگے
بنا ہے تیرے در کا دربان رضا مولا
جس کے لیے کوشش میں سارے لگے رہتے ہیں
پاکیزہ علاقہ وہ، جنت جسے کہتے ہیں
وہ ہے تیرے روضے کا دالان رضا مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.