Bibi Zahra Jo Bhi Aaya Aap Ki Dehleez Par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sarwar Raza Karbalai
بی بی زہرا جو بھی آیا آپ کی دہلیز پر
اس نے جو مانگا وہ پایا آپ کی دہلیز پر
آسمانوں کی بلندی مجھ سے نیچے رہ گئی
میں نے جب سر کو جھکایا آپ کی دہلیز پر
عرشیوں نے بے تحاشہ نان جو کی شکل میں
لے کے کھانا خوب کھایا آپ کی دہلیز پر
بیٹیوں کی کس قدر تعظیم ہے سرکار نے
روز خود آکر بتایا آپ کی دہلیز پر
نہ ملا جب آسرا اسلام نے تھک ہار کے
دین کا خیمہ لگایا آپ کی دہلیز پر
خود بخود اٹھنے لگا یاسر نگاہ دہر میں
اس نے جب خود کو گرایا آپ کی دہلیز پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.