Zamin Hain Raza Mola
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mesum Kashmiri
مولائے جہاں مرشد من شاہ خراسان ضامن ہیں رضا مولا
سردار جناں، رہبر دیں، دہر کے سلطان ضامن ہیں رضا مولا
مرکز ہے ہدایت کا ترے علم سے مشہد
معصومہ قم فیض رساں قم میں ہیں بے حد
کہتے ہیں پئے علم یہی دینی دبستان
بازو پہ بندھا ہے جو ترے نام کا سکہ
کرتا ہے حفاظت وہ علی والوں کی ہر جا
ہر دور میں ہر حال میں مومن کے نگہبان
سر چوم کے کرتی ہے وداع اپنی دعا سے
کہتی ہے بچائے گا یہ ہر غم سے بلا سے
جب گھر سے نکلتا ہے کسی کام سے مومن
ماں باندھ کے بازو پہ اسے سکہ ضامن
آلام و مصائب میں وہی دست عطا ہیں
ہم سب کے نگہبان شہنشاہ رضا ہیں
سرور کے عزاداروں کا ایمان یہی ہے
گر بات حفاظت کی ہو، سامان یہی ہے
مشہد کی زیارت کا بھی اعزاز جدا ہے
میں مشہدی کہلاتا ہوں یہ فخر سوا ہے
مولا کی عنایت ہے انہی کا ہے یہ احسان
اک پرچم عباس دلاور کی زیارت
اک سکہ بازو کی ترے نام سے نسبت
یہ دونوں محافظ ہیں یہی کہتا ہے ایمان
اے والی مشہد پسر موسی کاظم
تو مثل پدر باب حوائج ہے تو حاکم
خادم ترے دربار کے کرتے ہیں یہ اعلان
یلغار ستم ہو کہ چلیں آندھیاں غم کی
مشکل ہو پریشانی ہو موسم ہو کوئی بھی
ہر لمحہ علی والوں کو رہتا ہے یہ ایقان
ہر سال عطا ہو ترے روضے کی زیارت
بن جائے تری مدح و ثناء وجہ شفاعت
محشر میں ہو میثم کی ارم کی یہی پہچان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.