Zahra Nahi Bhoolegi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sarwar Raza Karbalai, Mohsin Mir Ji
دربار میں جانا زہرا نہیں بھولے گی
امت کا ستانا زہرا نہیں بھولے گی
احساس و مروت بھی باقی نہیں امت میں
رونے نہ دیا مجھ کو بابا تیری فرقت میں
یہ بدلہ زمانہ زہرا نہیں بھولے گی
دیکھو تو ذرا بابا امت کی یہ بے رحمی
محسن بھی گیا مارا پہلو بھی ہوا زخمی
در مجھ پہ گرانا زہرا نہیں بھولے گی
کی چاک سند میری اور ہنسنے لگا ظالم
بیٹھا رہا ممبر پر اور کہتا رہا حاکم
اس پیشی پہ آنا زہرا نہیں بھولے گی
میں لے کے گئی تیری تحریر سند بابا
دیکھو وہ سند میری کر دی گئی رد بابا
یہ غم کا فسانہ زہرا نہیں بھولے گی
وہ اہل سقیفہ کا نہ پاک ضمیروں کا
ہاتھوں میں لیے شعلے امت کے امیروں کا
گھر آ کے جلانا زہرا نہیں بھولے گی
دے دیتے فدک تم کو یہ رسم کہیں ہوتی
عورت کبھی ورثے کی وارث ہی نہیں ہوتی
ظالم کا وہ طعنہ زہرا نہیں بھولے گی
یاسر کہا زہرا نے بے گھر بھی کیا مجھ کو
بابا تیری فرقت میں رونے نہ دیا مجھ کو
یہ مرثیہ خانہ زہرا نہیں بھولے گی
بابا تیرے ہاتھوں کی تحریر کے وہ ٹکڑے
جب اڑ کے فضاؤں میں قدموں پہ گرے میرے
چن چن کے اٹھانا زہرا نہیں بھولے گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.