Aye Muntaqim Kab Aao Ge Aye Muntazir Kab Aao Ge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
زہرا کی اندھیری تربت پہ کب شمع جلانے آؤ گے
ٹوٹی ہوئی قبروں کو مولا کس روز بنانے آؤ گے
بے شیر کی ننھی میت کو تربت سے نکالا تھا جس نے
کب اس کے لاشے کو مولا نیزے پہ اٹھانے آؤ گے
ہے چار برس کی اک زہرا زندان میں صدیوں سے قیدی
کب بیت الحزن سے تم اس کو آزاد کرانے آؤ گے
ڈھایا گیا روضہ دادی کا دیکھا ہے اجڑتا سامرہ
جو داغ ملے ہیں غیبت میں کب ان کو دکھانے آؤ گے
وہ شام اور کوفہ کے رستے وہ ناقوں سے گرتے بچے
ہے کون کہاں پر دفن ہوا کب نام بتانے آؤ گے
معصومہ قم اور مولا رضا ہم شکل پیمبر اور صغری
یہ بھائی بہن ہیں بچھڑے ہوئے کب ان کو ملانے آؤ گے
بیٹوں کے جنازوں پر اکبر، اکبر کے لئے جو روتی ہے
کب اجڑی ہوئی ان ماؤں کو انصاف دلانے آؤ گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.