Roohi Wa Jismi Laka Al-Fida
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Hasan Mir
روحی و جسمی لک الفداء
ہر لاشہ دیتا جاتا ہے مقتل سے یہ صدا
ہم نے ہے کیا آپ کی مادر سے یہ وعدہ
مجلس نہ رکے گی کبھی ماتم نہ رکے گا
کٹ جائیں چاہے ہاتھ یہ کٹ جائے یہ گلا
ڈرتے ہیں کہاں موت سے ہم اہل شہادت
ہے جان سے بڑھ کر تیرے روضے کی زیارت
کہتے ہوئے یہ قافلے جاتے ہیں کربلا
ظالم نہ بنا دیں کہیں اک اور بقیعہ
پھر مولا وہی شام ہے اور آپ کا کنبہ
اذن جہاد کیجئے مہدی کو اب عطا
ھل من جو شبیر نے مقتل میں صدا دی
اصحاب تڑپنے لگے تنہائی پہ شہ کی
اٹھ اٹھ کے دیتا جاتا تھا ہر لاشہ یہ صدا
سجاد نے بابا کی جو تربت کو بنایا
شبیر کے سینے پہ جو اصغر کو سلایا
لاشے سے کہہ کے دوسرا لاشہ لپٹ گیا
دربار نہ جاؤں گی میں کہتی تھی یہ خواہر
روتے ہوئے شبیر کو دیکھا جو سناں پر
لبیک کہہ کے چل پڑی دربار سیدہ
جس وقت کے زندان میں پیاسوں کے سر آئے
زینب نے وہاں عون و محمد کے بجائے
بھائی کے سر کو گود میں لیتے ہوئے کہا
آنکھوں میں تکلم ہے وہ عاشور کا منظر
غیبت کو عزا خانہ شبیر بنا کر
پیہم امام عصر کے ہونٹوں پہ ہے صدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.