Jafar Ka Janaza Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Ali Raza Rizvi
مسجد سے پیمبر کی اعلان یہ ہوتا ہے
جعفر کا جنازہ ہے جعفر کا جنازہ ہے
کعبے کے محلے میں مغموم مدینہ ہے
جعفر کا جنازہ ہے جعفر کا جنازہ ہے
از روئے روایت جب عاشور کا دن آیا
اٹھتا تھا کسی گھر سے وہ شور قیامت کا
جیسے کہ کوئی اپنا اپنوں سے بچھڑتا ہے
کہتی ہے ہوائے غم شوال محرم میں
سر پیٹے رو رو کر سرکار کے ماتم میں
گھر آج مدینے میں سادات کا اجڑا ہے
اک نور ہدایت کا پھر اٹھ گیا دنیا سے
گریے کی صدا پیہم آتی ہے بقیعہ سے
کاظم کی یتیمی کا سامان یوں ہوتا ہے
تھا زہر کی شدت سے یہ حال کلیجے کا
جیسے کہ سر مقتل پامال کوئی لاشہ
منظر دل زہرا کو اب تک یہ رلاتا ہے
سر پیٹتی ہیں بہنیں ساعت ہے یہ محشر کی
روتی ہیں پس پردہ پھر بیٹیاں اس گھر کی
اور ساتھ جنازے کے بیٹوں کا یہ نوحہ ہے
مولا کو اذیت جو ہر موڑ پہ دیتے تھے
ہیں آج جنازے میں وہ لوگ مدینے کے
آثار بتاتے ہیں یہ شہر بھی کوفہ ہے
دیکھو اے رضا یاں پر حسنین ہیں حیدر ہیں
کاندھے کے لیے بوذر موجود پیمبر ہیں
اور بین سے زہرا کے صد پاش کلیجہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.