Aaye thay jo dar jalane Ahmed e Mursal ke baad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Markazi Matmi Sangat Sirat ul Jannah Sialkot
آئے تھے جو در جلانے احمد مرسل کے بعد
مارتے تھے تازیانے احمد مرسل کے بعد
پہلے یہ کہتے رہے کہ دین کے سب کچھ ہیں ہم
پھر لگے حق کو چھپانے احمد مرسل کے بعد
جو کیئے امت پہ احساں جانتی ہے کائنات
بھول گئے سب کیوں نہ جانے احمد مرسل کے بعد
کھاتا تھا جس گھر کی قسمیں خود خدائے ذوالجلال
آگئے اس کو گرانے احمد مرسل کے بعد
ہے رلایا اس قدر بنت احمد کلمہ گو
کرب میں گزرے زمانے احمد مرسل کے بعد
پیار آصف جو جتاتے تھے نبی کو جابجا
کھو گئے پھر وہ دیوانے احمد مرسل کے بعد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.