Ya Mahdi Ya Mahdi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
العجل العجل وارث کربلا
کربلا سے یہی آ رہی ہے صدا
ماں کی نظریں نہ دیکھیں یہی سوچ کر
سینہ اپنے چھپائے ہوئے ہے مگر
زخم دکھلائے گا تجھ کو اکبر تیرا
لاش شبیر پر جو گرائے گئے
میں وہ پتھر ہوں کب سے سنبھالے ہوئے
دے انہی پتھروں سے تو ان کو سزا
اک زیارت چھپائے ہوئے ہوں ابھی
تم کو دکھلاؤنگی آؤ گے جس گھڑی
خوں سکینہ کا جو خاک پر تھا گرا
انتقام آ کے زینب کی چادر کا لے
سر سے پہلے تو اس ہاتھ کو کاٹ دے
بنت زہرا کی جس نے ردا کو چھوا
ساتھ خیموں کے ہر ایک شے جل گئی
ظلم بھی تھک گیا آگ بھی بجھ گئی
جل رہا ہے مگر اب بھی سینہ میرا
سر جدا تن جدا دونوں بازو جدا
پھر بھی غازی کو ارمان ہے جنگ کا
ہاتھ اٹھائے بنا دے رہا ہے صدا
ہر عزادار یہ کر رہا ہے دعا
ایسا عاشور ہو اب کے اکبر بپا
کربلا میں ملے وارث کربلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.