Muslim Ke Pisar Haye Kufay Mein Bhatakte Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Farzandane Muslim recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
مسلم کے پسر ہائے کوفے میں بھٹکتے ہیں
کوفے میں تہہ خنجر مسلم کا تھا یہ نوحہ
بچوں کو میرے ان کی مادر سے ملا دینا
مظلوم ہوں خود میں بھی مظلوم ہیں وہ دونوں
کمسن بھی ہیں وہ دونوں معصوم ہیں وہ دونوں
ان کو تو مدینے کا معلوم نہیں رستہ
تم لوگ تو سب مل کر کل عید مناؤ گے
بچوں کو بھی تم اپنے سینے سے لگاؤ گے
مل جائیں میرے بیٹے تو ان پہ ترس کھانا
لٹکے گا میرا لاشہ دروازہء کوفہ پر
میرے تن بے سر پر برسائیں گے سب پتھر
کیا گزری ہے بابا پر بچوں کو نہ بتلانا
جلاد چلاتا ہے خنجر میری گردن پر
پھینکے گا بلندی سے وہ میرا تن لاغر
تم لوگ گھسیٹو گے گلیوں میں میرا لاشہ
تب زوجہء مسلم نے لاشے سے کہا رو کر
جو آپ پہ گزری ہے ظاہر ہے وہ سب مجھ پر
کٹتا ہے جگر میرا جب سنتی ہوں یہ نوحہ
جس وقت سر کوفہ سادات حرم پہنچے
آواز یہ آتی تھی اس لاشہء بے سر سے
میں مسلم تنہا ہوں لو میرا سلام آقا
مسلم کا تن بے سر کھینچا گیا کوفے میں
ہاں بھائیوں کے لاشے پھینکے گئے دریا میں
محتاج کفن بچے محتاج کفن بابا
امت نے ادھر لے کے بچوں پے ستم ڈھایا
ہاں سامنے بھائی کے بھائی کا گلا کاٹا
معصوم کی گردن کا خوں ریت پے گرتا تھا
وہ مسجد کوفہ ہو یا شہر مسیب کا
بابا ہیں ادھر تنہا بچے ہیں ادھر تنہا
مختار اور اے ماجد یہ گونجتا ہے نوحہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.