Apna To Do Jahan Mein Imaan Bas Ali Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sarwar Raza Karbalai
اپنا تو دو جہاں میں ایمان بس علی ہے
یہ بات ہے حقیقت میری جان بس علی ہے
میرا یہ عقیدہ ہے سن لے زمانہ
علی کا رہوں گا دو جگ میں دیوانہ
سر تا بہ قدم مجھ کو لگتا ہے یہی جانا
میری نگاہ میں تو قرآن بس علی ہے
یہ بہلول، ابوذر کے دل کی صدا ہے
علی میرا آقا علی رہنما ہے
میثم نے دار پر سے اعلان یہ کیا ہے
بخشش کا دو جہاں میں امکان بس علی ہے
ہو آدم، حوا ہو یا عیسی کہ موسی
ہوا نہیں کعبے میں کوئی بھی پیدا
یہ رتبہ کسی کو بھی بخشا نہیں اللہ نے
اے کعبہ تیرے اندر مہمان بس علی ہے
زمیں پر ہی دیکھو یا عرش علی پر
علی سا ملے گا نہیں دوسرا پر
جن و ملک جہاں کے انسان سارے دیکھیں
ہاں کائنات میں تو ذیشان بس علی ہے
آصف کے ساتھ سرور یہ کہہ رہا ہے دیکھو
مستی میں خود قلندر یہ کہہ رہا ہے سن لو
آؤ دھمالیں پاؤ میرے سنگ سارے بولو
یارب تیرے جہاں میں دھنوان بس علی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.