Bade Bade
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Sonu, Monu
دیکھے غدیر خم میں نظارے بڑے بڑے
دل تھام کر کھڑے تھے بیچارے بڑے بڑے
سر پر علی کے تاج ولایت کی شان کو
حسرت سے دیکھتے رہے سارے بڑے بڑے
سنتے رہے علی کا قصیدہ رسول سے
بے بس تھے آج بھاگنے والے بڑے بڑے
کچھ بڑوں پے دن یہ قیامت سے کم نہ تھا
جیسے پہاڑ کھینچ کے مارے بڑے بڑے
کیا کہہ دیا رسول نے آنے لگے نظر
دن میں بھی حاجیوں کو ستارے بڑے بڑے
سن سن کے حاجیوں کے کلیجے ہوئے کباب
سلمان کی زبان سے نعرے بڑے بڑے
کاشف ابھی تو سوچا تھا کہ شاعری کروں
حیراں ہیں سبھی جن کے تھے دعوے بڑے بڑے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.