Ali Maula Banaye Ja Rahe Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Mesum Abbas
علی مولا بنائے جا رہے ہیں
عید مبارک علی والوں کو
عید مبارک نبی والوں کو
ساری دنیا کو عید مبارک
ہیں جس جس کے نبی مولا اسی کے
علی مولا بنائے جا رہے ہیں
محمد مسکرائے جا رہے ہیں
علی مولا بنائے جا رہے ہیں
فلک نیچے نظر آنے لگا ہے
علی اتنے اٹھائے جا رہے ہیں
محمد کو خبر ہے خصلتوں کی
بھگوڑے ہیں بٹھائے جا رہے ہیں
پڑھاتے ہیں محمد پورا کلمہ
صحیح مسلم بنائے جا رہے ہیں
کیئے جو ذوالعشیرہ میں خدا نے
وہی وعدے نبھائے جا رہے ہیں
منات اور لات، عزی ہیں وہ دیکھو
جو کب سے منہ بنائے جا رہے ہیں
فطرس بنوں تو دیکھنے جاؤں غدیر خم
اپنے پروں پے لکھ کے میں لاؤں غدیر خم
مل جائیں راستے میں اگر شیخ جی مجھے
نعرے لگا لگا کے سناؤں غدیر خم
لگا کر نعرہء حیدر، ابوذر
کسی کا دل جلائے جا رہے ہیں
اٹھا کر ہاتھ حیدر کا محمد
بلندی سے دکھائے جا رہے ہیں
علی کے جشن میں ذیشان و میثم
قصیدے گن گنائے جا رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.