Kazim Ke Paak Janazay Ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Sonu, Monu
کاظم کے پاک جنازے کو زنجیر ستم پہنائی ہے
یہ کیسا ستم ہے ظالم نے میت پل پہ رکھوائی ہے
یہ کیسا بیکس قیدی ہے مرنے پہ بھی جو آزاد نہیں
لاشے پے بقیعہ سے ہائے اک بی بی رونے آئی ہے
یہ چودہ سال سے قیدی تھا اور آج بھی ہائے قیدی ہے
مظلوم کے لاشے پہ اب تک فریاد گناں تنہائی ہے
تابوت کو میرے مولا کے مزدور اٹھا کر لاتے ہیں
مظلوم کی لاش اٹھانے کو نہ بیٹا ہے نہ بھائی ہے
تن کی زنجیریں مولا کی غربت پہ نوحہ کرتی ہیں
اور خاک نے اڑ کر کاظم کے لاشے کو ردا پہنائی ہے
وہ طوق گلا کا ایک نشاں گردن پہ ابھی تک باقی ہے
مولا نے میرے اس طرح سے رسم سجاد نبھائی ہے
حق بات رضا تم لکھ دینا امانت اور عباس
زہرا کے بچوں سے اب تک امت نہ وفا کر پائی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.