Nigah Qanbar Se Pyar Le Kar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Master Ali Zamin
نگاہ قنبر سے پیار لے کر
سرور خم کا خمار لے کر
میں ذکر حیدر کا کر رہا ہوں
زبان میثم ادھار لے کر
معراج کو سجا کے کہا یاعلی مدد
مہمان کو بلا کے کہا یاعلی مدد
آواز تو علی کی تھی سرور نے چونک کر
پردہ ذرا ہٹا کے کہا یاعلی مدد
یہ تو جلی کا گھر ہے علی کا منتظر
کعبے نے سر جھکا کے کہا یاعلی مدد
موسی کے ہوش گم ہوئے سجدے میں گر پڑا
کس نے اسے جگا کے کہا یاعلی مدد
میدان خم میں آج ملک جھومنے لگے
کانوں میں مصطفی کے کہا یاعلی مدد
وہ کون سیدہ ہے خدا سے ہی پوچھیئے
جس نے کساء میں آکے کہا یاعلی مدد
ملا کے سارے فتوے دھرے رہ گئے حضور
جب جب علم اٹھا کے کہا یاعلی مدد
کہنے لگا نصیری ڈروں تجھ سے کس لیے
جب سامنے خدا کے کہا یاعلی مدد
لگتا ہے وہ بتول ملا تھا غدیر میں
جس نے بھی مسکرا کے کہا یاعلی مدد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.