Woh Naaz e Kibriya Hai Woh Shah e Karbala Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Kazmi Brothers
وہ ناز کبریا ہے وہ شاہ کربلا ہے
زہرا کے دل کا چین ہے وہ ہی میرا حسین ہے
دل میں عشق حیدر کا اک دیا جلانا ہے یاحسین
سیدہ کے بچوں کا فرش غم بچھانا ہے یاحسین
یہ جو پرسہ داری ہے منکروں پہ بھاری ہے
اے یزیدیو سن لو کربلا ہماری ہے
رب کے سب خزانوں میں یہ الگ خزانہ ہے
لاکھ مشکلیں آئیں گردنیں بھی کٹ جائیں
فتوی گر دلیلیں گر آسماں سے بھی لائیں
ہم نے اپنی نسلوں کو ماتمی بنانا ہے
آنسوؤں کے بادل سے کیا لڑیں گے یہ جلسے
ہے نگاہ خالق میں طے یہ روز اول سے
اک طرف حسینی ہیں اک طرف زمانہ ہے
یاحسین یاحسین
تیرا لہو رائیگاں نہ جائے گا
بہن کا وعدہ ہے یہ رنگ ضرور لائے گا
ہے دیں کی بقا بنائے لاالہ حسین بادشاہ
میری ہر گام مدد کرتا ہے ضرغام حسین
کربلا عشق منست و منم غلام حسین
یہ صلہ ماں کی طہارت سے ملا ہے مجھ کو
مجھ گنہگار پے ہر دم ہے یہ انعام حسین
چوم لیتا ہوں جہاں دیکھتا ہوں نام حسین
جان سے پیاری مئے عشق ولا ہے مجھ کو
غم ہے یہ 72 بہتر کا سیدہ کی چادر کا
کربلا میں نیزے کی نوک پر کسی سر کا
سیدوں کو اس غم نے حشر تک رلانا ہے
سنگتوں کے لشکر ہیں کیا غضب کے تیور ہیں
یہ نشان ماتم ہی ماتمی کا زیور ہیں
ماتمی جلوسوں کی شان فاتحانہ ہے
حشر کی فضا ہوگی مسند قضا ہو گی
کون جنتی ہوگا کس کو کیا سزا ہو گی
سیدہ نے اختر یہ فیصلہ سنانا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.