Sar Jo Chay Mah Ke Be Sheer Ka Naize Pe Charha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Kazmi Brothers
سر جو چھے ماہ کے بے شیر کا نیزے پے چڑھا
نوک نیزہ سے یہ اصغر کی صدا آنے لگی
بدن سے نوک نیزہ تک میرا سر آ گیا اماں
تیرا اصغر بھی اکبر کے برابر آ گیا اماں
گلے پر تیر کھائے چین سے سویا ہوا تھا میں
اچانک قبر میں نیزہ اتر کر آ گیا اماں
ہے کچھ تیر و سناں پر اور کچھ بابا کے چہرے پر
بدن میں خون جتنا تھا وہ باہر آ گیا اماں
بتائیں آپ نے یہ راکھ جو پہلو میں باندھی ہے
میرا جھولا بھی کیا شعلوں کی زد پر آ گیا اماں
سر بازار اس لمحے بھی تم کو صبر کرنا ہے
میرے سر کی طرف کوئی جو پتھر آ گیا اماں
بھلا تم میری معصومہ بہن کو کیا بتاتی ہو
سکینہ پوچھتی ہو گی کہ اصغر آ گیا اماں
میرا خوں میں بھرا کرتا لیئے یثرب چلی جانا
سمجھ لینا تمہارے ساتھ میں گھر آ گیا اماں
بروز حشر احسن بس یہی سننے کی حسرت ہے
علی اصغر کہیں میرا سخن ور آ گیا اماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.