Har Ek Baat Hijabat Ki Sunata Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
ہر اک بات حجابات کی سناتا ہوں
جو مصطفی سے سنا ہے وہی سناتا ہوں
دیا ہے اذن مجھے بھی جناب میثم نے
فرشتو آؤ میں تم کو علی سناتا ہوں
علی سنو، علی سنو بس علی سنو
جو آج تک نہیں سنا سنو وہ آج ہی سنو
خدا کے گھر کی سمت جب علی کی والدہ بڑھی
حرم کی اک جدار نے علی کی منقبت پڑھی
وہ جس کا انتظار تھا وہ رات آگئی سنو
سجود سے کہیں بلند اس کا احترام ہے
خدا ہی جانتا ہے اس علی کا کیا مقام ہے
زمیں پہ جس کے واسطے بتول آگئی سنو
صفات اپنی دیں حرم اسی کے نام کر دیا
خدا نے اپنا نام بھی علی کے نام کر دیا
خدا کے پاس کچھ نہیں علی سے قیمتی سنو
کلام کبریا بھی اور زبان کبریا ہے یہ
خدا و مصطفی و جبرئیل کو پتہ ہے یہ
ہے کون بھیجتا رہا رسول پر وحی سنو
حسن حسین پر بھی ہے رسول پر بھی فرض ہے
یہ ایسا واجب ہے کہ جو بتول پر بھی فرض ہے
اسی گواہی سے ہر اک نبی ہوا نبی سنو
کیا ہے اس نے عرش پہ ادا یوں حق فاطمہ
ابھی زمین پر نزول سیدہ نہیں ہوا
ثنائے فاطمہ علی نے لوح پر لکھی سنو
بنا ہوں جس کے واسطے وہ راز پڑھ رہا ہوں میں
ازل سے بس یہ عشق کی نماز پڑھ رہا ہوں میں
ہے صوم بھی صلات بھی ہے حج مرا یہی سنو
نصیب کے نہیں ہیں یہ نسب کے ہی قصور ہیں
ہیں شجرے جن کے لاپتہ علی سے دور دور ہیں
ہر ایک کو ملی نہیں علی کی دوستی سنو
ہو عرش پر تو لوح اور قلم ہے اس کے ہاتھ میں
ہو فرش پر تو تیغ اور علم ہے اس کے ہاتھ میں
علی کے ہاتھ میں ہے زندگی بھی موت بھی سنو
اے محسن اس کو بانٹ دے یہ ساعتوں کا رزق ہے
یہ نعمت عظیم ہے سماعتوں کا رزق ہے
علی کا ذکر ہی فقط غذا ہے روح کی سنو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.