Madad Karein Ya Fatima Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
یا فاطمہ زہرا، یا فاطمہ زہرا فریاد ہے، فریاد ہے یا ام ابیھا
مدد کریں مدد کریں علی کے حق کا واسطہ ہے بی بی فاطمہ
در حسین دیکھ لوں بہت اداس ہے نظر
نجف سے کربلا ہمیں بلا لیں اربعین پر
لبوں پہ یاحسین ہے
ہمارے دل میں کربلا ہے بی بی فاطمہ
کسے سنائیں حال دل ہمارا کون ہے یہاں
بس آپ کا ہے آسرا کریم کربلا کی ماں
چھڑا لو غم سے اب ہمیں
تمہارا نام فاطمہ ہے بی بی فاطمہ
اے سیدہ ہے آپ کو حسن حسین کی قسم
جو خالی گودیاں ہیں اب یہ ان پہ کیجئے کرم
عطا ہو وارث عزا
لبوں پہ بس یہی دعا ہے بی بی فاطمہ
بچھاؤں گا میں کب تلک صف عزا یہاں وہاں
مجھے وہ گھر عطا کریں بپا ہوں مجلسیں جہاں
ہوں گھر میں آپ کے قدم
یہ ہر غریب چاہتا ہے بی بی فاطمہ
مریض لاعلاج کو دکھائیے یہ معجزہ
بحق عابد حزیں عطا کریں اسے شفا
اے راضیہ اے مرضیہ
تمہارے ہاتھ میں شفا ہے بی بی فاطمہ
ہے جب سے قید میں پسر ادھورا لگ رہا ہے گھر
اس انتظار میں ہے ماں کب آئے گا مرا پسر
رہائی کی خبر ملے
اسیر جو بھی بے خطا ہے بی بی فاطمہ
ٹوٹے ہوئے دلوں کا بس اک آسرا ہیں آپ
جس کو علی پکاریں وہی فاطمہ ہیں آپ
مشکل کشا کے واسطے مشکل کشا ہیں آپ
ذیشان اور رضا کے لبوں کی صدا ہیں آپ
دل ہے اداس ہم ہیں پریشان فاطمہ
مشکل ہماری کیجئے آسان فاطمہ
ظہور ہو امام کا بنائیں آپ کا حرم
ہے ماتمی کی آرزو بچھے وہاں بھی فرش غم
شکستہ قبر دیکھ کر
ہمارا دل تڑپ رہا ہے بی بی فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.