Mere Abbas mere gham ka madawa kar do
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Wajiha Raza Zaidi
میرے عباس میرے غم کا مداوا کردو
کربلا مجھ کو بلا کر مجھے زندہ کردو
رنج و غم سے میں زمانے کی ہوا چور بہت
ہو گیا حضرت عباس میں مجبور بہت
کربلا آؤں میرا رزق کشادہ کردو
دل کی تکلیف نہ اب مجھ سے سہی جاتی ہے
کربلا مجھ کو ہر سانس یاد آتی ہے
یہ زیارت کی لگن اور زیادہ کردو
سب یہ کہتے ہیں مقدر کو جگا دیتے ہو
تم بنا ہاتھوں کے تقدیر بنا دیتے ہو
بگڑی بن جائے میری تم جو اشارہ کردو
میرے مولا میرا بچہ بھی علمدار بنے
ہاتھ میں مشک ہو سرور کا عزادار بنے
میرے غازی میرے اس خواب کو پورا کردو
جتنی تکلیفیں ہیں ان سب سے چھڑا دو مولا
جتنے غم بھی ہیں زمانے کے مٹا دو مولا
بس غم شاہ شہیداں میں اضافہ کردو
جتنے بیمار ہیں ان سب کی شفا بن جاؤ
تم ہر اک ٹوٹے ہوئے دل کی صدا بن جاؤ
ان مقدر کے اندھیروں میں اجالا کردو
یہ نساء اور وجیہہ دونوں کی حاجت ہے بہم
تین دن دھوپ میں جلتے ہوئے لاشے کی قسم
اپنے پرچم کا میرے سر پہ بھی سایہ کردو
کاشف الکربی کی تسبیح سے ہے یہ جانا
تم کو شبیر نے بھی باب الحوائج مانا
میری مشکل کو بھی حل بہر سکینہ کردو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.