Arsh Ke Tare Hussain, Zahra Ke Pyare Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Chand Raat recited by Mir Qasim Mir, Mir Hasan Mir
عرش کے تارے حسین، زہرا کے پیارے حسین
تم ہو ہمارے حسین، ہم ہیں تمہارے حسین
ماہ عزا لو نمودار ہوا گھر میں میرے بچھ گیا فرش عزا
جان و دل فاطمہ بادشاہ کربلا بن گیا مہماں میرا
فلک پہ جب سے محرم کا چاند نکلا ہے
حسین والوں نے کالا لباس پہنا ہے
کہیں پہ نوحہ کہیں پہ صدائے گریہ ہے
شاہ علیک سلام اے میرے بیکس امام
کسی کے ہاتھ میں عباس کا علم ہوگا
کوئی اٹھائے گا تابوت ابن زہرا کا
کہیں پہ تعزیہ، جھولا کہیں سے نکلے گا
آپ پہ سب کچھ فدا ہوگی قیامت بپا روئیں گے اہل عزا شور ہے عاشور کا
گلی گلی میں سبیلوں کا اہتمام ہے پھر
دلوں کی پیاس بجھانے کا انتظام ہے پھر
کہیں پہ زہرا کا جاری لبوں پہ نام ہے پھر
آ کے سبیلوں کے پاس جو بھی بجھاتا ہے پیاس دیتا ہے دل سے صدا
ہر انجمن میں ہے سینہ زنی کی تیاری
ہائے ایک نام ہے سب کی زبان پر جاری
قدیم طرز پہ ہوتی ہے پھر عزاداری
تعزیہ خانے کھلے ماتمی شانے کھلے ہوتا ہے ماتم بپا
مجری جب کہ عیاں ماہ عزا ہوتا ہے
عرش پر ماتم شاہ شہدا ہوتا ہے
بابي انت وامي يا حسين
کہتا ہے ہر دل یہی ہوں میرے ماں باپ بھی آپ پہ مولا فدا
تبرکات کے صندوق لائے جاتے ہیں
علم پہ پٹکے پھریرے سجائے جاتے ہیں
سبیلیں لگتی ہیں سقے بنائے جاتے ہیں
لے کے شہیدوں کے نام بھرتے ہیں پانی کے جام دیتے ہیں پیاسے دعا
کرو حسین کا ماتم کرو عزاداری
فرات آنکھوں سے جاری ہو ایسے اشکوں کی
کہ خالی ہاتھ نہ جائے رسول کی بیٹی
ہاتھ میں رومال ہے ماں کا عجب حال ہے دیتی ہیں بی بی دعا
علم پہ مشک سکینہ سجا کے روتے ہیں
کسی کو دھوپ میں پانی پلا کے روتے ہیں
کبھی کسی کو تبرک کھلا کے روتے ہیں
نام ادھر آ گیا سید مظلوم کا آنکھ سے دریا بہا
ہوئے ہیں خلق تکلم ہم اس عزا کے لیے
ہماری قوم کے بچے غلام اصغر کے
جوان سب علی اکبر کے نام پر صدقے
تا بہ ظہور امام روئیں گے یہ خاص و عام وعدہ ہے اس قوم کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.