Teerah 13 Rajab Hai Kaabay Pe Nazrain Jama Ke Dekh
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
تیرہ 13 رجب ہے کعبے پہ نظریں جما کے دیکھ
اللہ کے مکاں میں قدم مرتضی کے دیکھ
جب چہرہء خدا ہے علی کہہ چکے نبی
بالیقین چہرے سے چہرہ ملا کے دیکھ
گر دیکھنا ہو کعبے پہ ہے کس کا اختیار
ٹوٹی ہوئی جدار کو کعبے میں آ کے دیکھ
سینے میں کر شگاف تو دل میں بسیں علی
یوں اپنے دل کو بھی کبھی کعبہ بنا کے دیکھ
کعبے میں یوں نبی نے علی کو اٹھایا تھا
کچھ دیر اپنے ہاتھوں پہ قرآں اٹھا کے دیکھ
ہمنام میرا تجھ کو نظر آئے گا حبیب
معبود نے کہا ذرا پردہ اٹھا کے دیکھ
تو بھی علی کو مولا پکارے گا اے نصیر
دل سے ذرا تو کوئے نجف میں تو آ کے دیکھ
ہوتی ہے مدح آل بھی الہام کی طرح
مختار پڑھ کے دیکھ اے ماجد سنا کے دیکھ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.