Rab Ka Wada Hai Yeh Azadari
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Haider, Master Syed Muhammad Shah
رب کا وعدہ ہے یہ عزاداری
کون روکے گا یہ عزاداری
چاند ماہ عزا کا آیا نظر
کالے پرچم لگے ہیں ہر گھر پر
جانتے ہیں تمام جن و بشر
کام اس سے نہیں کوئی بہتر
نہیں کرتے ہیں ہم، یہ دنیا کا غم
ہیں آنسو رواں، اٹھا کر علم
کام پہلا ہے یہ عزاداری
جب سجاتے ہیں ہم عزاخانہ
اس میں رکھتے ہیں بالیاں جھولا
مہندی رکھتے ہیں اور اک کنگنا
کچھ علم اور ساتھ میں سہرا
اے اہل عزا، یقیں ہے میرا
گھر آئینگی اب، میرے سیدہ
اذن زہرا ہے یہ عزاداری
ہر گلی میں سبیل ہے جو لگی
یہ دعائیں ہیں مشک والی کی
تیرے صدقے میں اے میری بی بی
آج پیاسا نہیں ہے کوئی بھی
علم کی قسم، کرم ہے کرم
یہ دامن کبھی، نہ چھوڑیں گے ہم
شمع سے شمع جلے سلسلہ جاری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
فرض اپنا ہے یہ عزاداری
آٹھ آتی ہے جب محرم کی
مائیں بچوں کو کرتی ہیں گروی
ان کو پہناتی ہیں ہری کفنی
بچے کرتے ہیں سارے سقائی
نا خوف و خطر، نہ دنیا کا ڈر
نکلتے ہیں سب، کفن اوڑھ کر
ایسا جذبہ ہے یہ عزاداری
آج واجب ہے کل بھی واجب تھا
ہے یہ ماتم بھی اک نماز عزا
آگ اور خون سے ہیں کرتے ادا
منہ پہ کرتے ہیں ہاتھ سے پرسہ
چلے خوں میں تر، اے شہ کے پسر
ہمیں یاد ہے تمہارا سفر
تھام کر یہ علم بڑھتے جائیں قدم
دل میں ہو شہ کا غم
اپنا ورثہ ہے یہ عزاداری
کیجئے نوجوان کا ماتم
تیر کا اور کمان کا ماتم
ہائے سوکھی زبان کا ماتم
شاہ کے خاندان کا ماتم
کہیں نوجواں، کہیں بے زباں
دیا شاہ نے، عجب امتحاں
لاش اٹھانا ہے یہ عزاداری
جلتا صحرا تھا ایک پیاسا تھا
کند خنجر گلے پہ چلتا تھا
خون سوکھی رگوں سے بہتا تھا
خاک پر ایڑیاں رگڑتا تھا
وہ پیاسا رہا، نہ پانی ملا
وہ سوکھا ہوا، گلا کٹ گیا
اس پہ رونا ہے یہ عزاداری
ارسلان اعظمی خدا کی قسم
مجھ پہ ہے بی بی سیدہ کا کرم
چلتا رہتا ہے جو یہ میرا قلم
نوحے کرتا رہوں گا یونہی رقم
میرا فرض ہے، بڑا قرض ہے
کرم ہو یونہی، یہی عرض ہے
میرا لکھنا ہے یہ عزاداری
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.