Samajhna chaho Hussain ko gar Quran parh lo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Asad Abbas
سمجھنا چاہو حسین کو گر قرآن پڑھ لو قرآں سمجھ لو
قرآن خود ہی بتائے گا پر تم اس کی پہلے زباں سمجھ لو
تمہیں شعور نماز اپنی رگوں میں ہر دم سدا ملے گا
ہر ایک سجدے میں رب کعبہ تمہیں تمہارا خدا ملے گا
تم اس کے بیٹے کی سب سے پہلے وہ کربلا کی اذاں سمجھ لو
ہے حجر اسود کا رنگ کالا کہاں سے آیا وہ سنگ سمجھو
لباس ماتم سیاہ ہی کیوں ہے غلاف کعبہ کا رنگ سمجھو
سمجھ ہی جاؤ گے راز سارے تم پہلے ماتم فغاں سمجھ لو
لہر لہر میں ندامتوں کا وہ بوجھ لے کر کیوں بہہ رہی ہے
ازل سے اب تک وہ غم ہے کس کا فرات رو رو کے سہہ رہی ہے
فرات از خود سمجھ ہی لو گے تم پہلے اشک رواں سمجھ لو
کیوں ہر قدم پہ لہو ہے رویا شباب میں کیوں کمر جھکی ہے
جہاں پھپھی کی ردا لٹی تھی تڑپتی روح کیوں وہیں رکی ہے
گڑی جو عابد کی روح میں اب تک بے پردگی کی سناں سمجھ لو
وہ نینوا میں حرم ہے جس کا اسی نے توحید کو بچایا
مدینۃ الشاہ کربلا ہے جسے خدا نے ہے خود بسایا
تم اے سلامت ان جالیوں کو ہاں لا مکاں کا مکاں سمجھ لو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.