Dua Deti Hain Zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Sajjad Mir
ہم فرش بچھاتے ہیں دعا دیتی ہیں زہرا
شبیر پہ رونے کا صلہ دیتی ہیں زہرا
ہر سال تبرک میں کمی یوں نہیں ہوتی
مجلس میں میرا ہاتھ بٹا دیتی ہیں زہرا
میں روشنی کرتا ہوں عزاخانوں میں جا کر
تربت پہ دیا ماں کی جلا دیتی ہیں زہرا
پھیلاتے ہیں جو ہاتھ تبرک کی صفوں میں
ان لوگو کو حصے میں آٹا دیتی ہیں زہرا
عاشور کو جب تک نہ اٹھے تعزیہ شہہ کا
مائیں کہاں بچوں کو غذا دیتی ہیں زہرا
کچھ ہوتا نہیں اس لیے زنجیر زنوں کو
سجاد کے صدقے میں شفاء دیتی ہیں زہرا
رومال جو تر ہوتا ہے اشکوں سے ہمارے
وہ شاہ کے زخموں پہ لگا دیتی ہیں زہرا
شہہ بولے بہتر کے جنازوں پے یہ رو کر
جیتے رہو تم سب کو دعا دیتی ہیں زہرا
پڑتی ہیں نظر زخموں پہ جب بنت علی کے
شبیر کے زخموں کو بھلا دیتی ہیں زہرا
سجاد یہ غم ایسے کہاں ملتا ہے سب کو
خوش ہوں تو غم شاہ دلا دیتی ہیں زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.