Baghdad Ke Pul Par Hai Rakha Lasha E Kazim
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Anjuman Husaini Tando Agha Hyderabad
بغداد کے پل پر ہے رکھا لاشۂ کاظم
بے یار و مددگار پڑا لاشۂ کاظم
نہ غسل و کفن ہے نہ کوئی وارث و والی
زنجیروں سے ہے جکڑا ہوا لاشۂ کاظم
افسوس صد افسوس کے زندان ستم سے
مزدوروں سے اٹھوایا گیا لاشۂ کاظم
جعفر کے پسر پر تو ہے مظلومی بھی روتی
تا دیر یوں ہی پل پے رہا لاشۂ کاظم
بغداد میں دہرائی گئی کرب و بلا پھر
پردیس میں ہے ہائے اٹھا لاشۂ کاظم
کہتی رہی رو رو کے یہی فاطمہ زہرا
آہن سے کرو اب تو جدا لاشۂ کاظم
رو رو کے دیا غسل و کفن مولا رضا نے
آہوں کی صداؤں میں اٹھا لاشۂ کاظم
شبیر پہ گریہ کیا اس وقت رضا نے
جب زیر لحد دفن کیا لاشۂ کاظم
سر پیٹ کے پڑھ نوحہ یہی محتشم زار
کس طرح سے پل پر تھا رکھا لاشۂ کاظم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.