Chalo Karbala Chalo Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Muhammad Raza Mangla
سر پہ غازی کا علم اور مقصود حرم
سوئے حرم بڑھتے رہیں یوں ہی قدم
دل میں لئے عشق شہنشاہ امم
چلو کربلا چلو کربلا
اے عزادار حسین ابن علی چلو کربلا چلو کربلا
جانب خلد جو جاتا ہے وہ رستہ ہے یہی چلو کربلا چلو کربلا
اپنے زواروں کو بن مانگے جو کرتا ہے عطا
جس کے گنبد تلے رد ہوتی نہیں کوئی دعا
جز حسین ابن علی باخدا کوئی نہیں
مثل حر تم کو بنا دیں گے وہ قسمت کا دھنی
سلطنت ہے میرے سردار کی کچھ ایسی حسیں
آسماں خاک کا ہے اور وہاں نوری زمیں
معجزاتی ہے فضا خاک ہے خاک شفا
شہ کے قدموں سے اڑی دھول دوا ہر غم کی
اربعیں کا تو ہے دنیا میں نہیں کوئی بدل
کربلا جاتے ہیں زوار نجف سے پیدل
چاہے مذہب ہو کوئی قید فرقے کی نہیں
اپنے دل میں لئے بس عشق حسین ابن علی
قرض لے کر چلو وعدہ ہے میرے مولا کا
اپنے زائر کو میں مقروض نہ رہنے دوں گا
حشر میں دے گا خدا تم کو رتبہ بھی جدا
مرحبا زائر شبیر پکاریں گے سبھی
علقمہ کے جو کنارے ہے سجا اک دربار
چل کے عباس کی جاگیر کو دیکھو اک بار
بی بی زہرا کی دعا ہے وہی باب عطا
سقہ بچوں کو بنا کر لو دعا پیاسوں کی
لب پہ نوحہ ہو تو آنکھوں سے رہیں اشک رواں
ہر گھڑی چلتے رہو کرتے ہوئے آہ و فغاں
کربلا والوں کا غم کیسے ہوگا کبھی کم
دل میں زندہ رہے ہر دم غم اولاد نبی
جانا حرمین سے ہو کر تلہ زینبیہ
واں سے شبیر کی تربت کی طرف رخ کرنا
ہاتھ رکھ کر دل پر سوچنا وہ منظر
اپنے بھائی کا گلا کٹتا بہن دیکھتی تھی
اک مقام ایسا ہے موجود بنام اکبر
نوحہ پڑھنا وہاں تم شبیہ پیمبر اکبر
ہائے لیلی کا جواں جاکے کہنا یہ وہاں
جہاں برچھی کی انی سینہ اکبر میں گڑی
التماس اتنی ہے زہرا و رضا کی مولا
ہم کو محشر میں بھی محروم نہ ہونے دینا
پیش خدمت یا امام ہم کریں اپنا کلام
نوکری آپ کی حاصل رہے ہم کو یونہی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.