Kun Fayakun (Keh Diya To Ho Gaya)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi
کن فیکون، کن فیکون، کن فیکون، کن فیکون
جب جہاں تو نے اے حیدر، کہہ دیا تو ہوگیا
ایک بے زر کو ابوذر کہہ دیا تو ہوگیا
کہہ دیا تو ہوگیا، کہہ دیا تو ہوگیا
جب پڑھائی آپ نے زندہ جنازے کی نماز
لوگ بولے یہ تو ہے زندہ ہوئی کیسی نماز
چل دیے یہ کہہ کے حیدر، کہہ دیا تو ہوگیا
جس سگ کوئے علی نے اپنے کو نوکر کہا
غیب سے اس کے لیے آئی یہ حیدر کی صدا
ہم نے نوکر کو قلندر، کہہ دیا تو ہوگیا
پیش حق ہے مادر حیدر کا رتبہ کس قدر
فاطمہ بنت اسد کی یہ زباں کا ہے اثر
بہر حیدر کعبے میں در، کہہ دیا تو ہوگیا
نہ کوئی تصنیف ہے اور نہ کوئی توصیف ہے
کربلا کے بعد لفظ کن کی یہ تعریف ہے
تم نے اصغر مسکرا کر کہہ دیا تو ہوگیا
تجھ کو قدرت نے دیا فطرس فقط وہ پر ہی تھا
شاہ کے جھولے سے مس ہونے کا ہے یہ معجزہ
شہ نے تیرے پر کو شہپر کہہ دیا تو ہوگیا
بر جبین مرتضی قطرے پسینے کے بہے
عرش پر ان کو منگا کر یہ کہا اللہ نے
ہم نے ان قطروں کو کوثر کہہ دیا تو ہوگیا
آل زہرا ہر طرف اور آل غیروں کی نہیں
یہ غضب ہے فاطمہ زہرا کا مجھ کو ہے یقیں
دشمن کوثر کو ابتر کہہ دیا تو ہوگیا
میں تیری چوکھٹ کا نوکر ہوں میرے مولا علی
فیض تیری نوکری کا یہ ہے گر میں نے کبھی
جب بھی تیرا نام لیکر کہہ دیا تو ہوگیا
سامنے مولا حسن کے گر کوئی گستاخ ہو
دیکھیے مولا حسن کا معجزہ اے دوستو
نر کو مادہ مادے کو نر کہہ دیا تو ہوگیا
کیا میری اوقات ماجد ایک قطرے کے سواء
پر یقیں مجھ کو ہے مولا اے زبان حق نما
تو نے قطرے کو سمندر کہہ دیا ہوگیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.