Yeh bhi sunehri jaliyon ki shaan hi to hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General
یہ بھی سنہری جالیوں کی شان ہی تو ہے
دنیا علی کے روضے کا دالان ہی تو ہے
ہر شخص زندگی سے پریشان ہی تو ہے
غیبت ہمارے عصر کا نقصان ہی تو ہے
حسن نے جاتے جاتے قیامت بھی روک دی
سر تا قدم وہ سورہ رحمان ہی تو ہے
منصب پذیر صامت و ناطق کے بین بین
فضہ بھی ایک بولتا قرآن ہی تو
جبریل پوچھتا ہے یہ زیر کسا ہیں کون
لہجہ بتا رہا ہے وہ حیران ہی تو ہے
تم اور یہ تمہاری حکومت کے تخت و تاج
سب کچھ فدک ہے لوٹ کا سامان ہی تو ہے
تم بھی اتارو سینے میں کرب و بلا کا غم
نوحہ لکھو حسین کا آسان ہی تو ہے؟
دنیا کا کیا ہے مانے نہ مانے مگر یہ ذکر
اکبر یہ مجھ پہ زہرا کا احسان ہی تو ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.