Ali Ka Qaseeda Sawere Sawere
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
مصلے پہ میں نے علی کا قصیدہ جونہی گنگنایا سویرے سویرے
خدا کی قسم پھر عبادت کا مجھ کو بڑا لطف آیا سویرے سویرے
جو شہ کی مودت نے حر کو جھنجھوڑا تو اس نے بھی غفلت کے بستر کو چھوڑا
تو خود آفتاب شہادت نے اس کا مقدر جگایا سویرے سویرے
ابھرتے ہی سورج نے حمد خدا کی زیارت کی پھر روضہ مرتضی کی
پرندوں نے اپنی زباں میں قصیدہ علی کا سنایا سویرے سویرے
ہے زہرا کی مرضی مشیت خدا کی ہوا تھا نہ لب سے ابھی حکم جاری
لباس جناں لے کے رضوان جنت نے در کھٹکھٹایا سویرے سویرے
اٹھیں جھوم کر رحمتوں کی گھٹائیں چلیں میرے گھر میں جناں کی ہوائیں
چراغ حدیث کساء اپنے گھر میں جو میں نے جلایا سویرے سویرے
میں سویا تھا شب میں علی کو بلا کر باحکم خدا کچھ فرشتوں نے آکر
مجھے خواب میں روضہ مرتضی کا نظارہ کرایا سویرے سویرے
نماز مودت میں گزری میری شب جھکا فجر میں سر پئے سجدہ رب
لگائی تھی لاگت اندھیرے اندھیرے منافع کمایا سویرے سویرے
وہ کثرت سے وزش کا عادی تھا ملا کہ بچپن سے پکا فسادی تھا ملا
مگر جب اذاں میں سنا نام حیدر بڑا تلملایا سویرے سویرے
وہاں مدح مولا میں مصروف شب بھر مودت کی محفل سے لوٹا جو میں گھر
سہیل اک فرشتہ شفاعت کی میری سند لے کے آیا سویرے سویرے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.