Ali Banatay Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
علی بناتے ہیں مولا علی بناتے ہیں
خدا کے ہاتھوں سے دنیا علی بناتے ہیں
فقط وہ چودہ ہیں جن کو خدا بناتا ہے
ہیں جو بھی ان کے علاوہ علی بناتے ہیں
یہ بات خلقت آدم سے ہوگئی ثابت
کوئی نبی نہیں بنتا علی بناتے ہیں
منافقین کی مجھ کو خبر نہیں لیکن
حلال زادوں کا چہرا علی بناتے ہیں
ہے میرے گیارہ اماموں پہ بھی علی واجب
انہیں امام زمانہ علی بناتے ہیں
قلیل ہو کے عبادت بھی کم نہیں ہوتی
ہمارے کم کو زیادہ علی بناتے ہیں
ہے عکس تیرہ رجب کا ہی چار شعباں میں
علی شریک بھی اپنا علی بناتے ہیں
علی کا نام تشہد میں روح پھونکتا ہے
میری نماز کو زندہ علی بناتے ہیں
حسین کے لیے عباس کی ضرورت ہے
بحکم فاطمہ زہرا علی بناتے ہیں
حرم کو قبلہ بنایا تو اس میں حیرت کیا
ہماری قبر کو کعبہ علی بناتے ہیں
مباہلے میں یہ کس کا ہے نقش پا محسن
کہ جس کا خاک پے پردہ علی بناتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.