Ali ke naam se tan man mein ik suroor rahe
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
علی کے نام سے تن من میں اک سرور رہے
جسے علی سے عداوت ہے مجھ سے دور رہے
تیری نجات نہ ہو گی اگر ہے بغض علی
عبادتوں کا بھلے تجھ کو پھر غرور رہے
وہ کامیاب ہوئے پا گئے علی کو جو لوگ
تباہی ان کا مقدر جو لاشعور رہے
علی کے چاہنے والوں کا حق ہے جنت پر
عدوئے حیدر کرار اس سے دور رہے
بروز حشر کہے گا خدا یہ منکر سے
حساب دے تری نیت میں جو فتور رہے
عدوئے حیدر صفدر ہے بدبوؤں کا شہر
پھر اس کے گھر میں سلگتا بھلے بخور رہے
علی سے بغض نہ رکھنا جو چاہیے جنت
اگر ہے جانا جہنم تو پھر ضرور رہے
کہوں گا قبر میں مجھ کو بچائیے للہ
جہاں میں آپ کی مدحت میں ہم حضور رہے
جو سوچتے نہیں حیدر کو مان کر حسنین
مری دعا ہے کہ چہروں پہ ان کے نور رہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.