Khudai kaam chalaye Imam Baqir ne
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Baqir (a.s)
خدائی کام چلائے امام باقر نے
سکھائی مدحت خیر الانام باقر نے
امور ایسے نبھائے ہیں بعد عابد کے
خدا کے دین کو بخشا دوام باقر نے
اسی کو لے کے چلے تھے امام صادق بھی
بتا دیا تھا جو ان کو نظام باقر نے
کہا جو میں نے مصائب میں المدد مولا
تو دور کر دیے رنج و آلام باقر نے
بنایا مجھ کو سخنور بھی اور عاشق بھی
بڑھا دیا ہے یوں میرا مقام باقر نے
نہ ہو گا خوف کوئی پھر بروز محشر کا
جو کہہ دیا مجھے اپنا غلام باقر نے
کروں میں کیوں نہ مقدر پہ رشک اے حسنین
عطا کیا ہے مجھے یہ کلام باقر نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.