Khushi ka din hai zamane mein aaj aaye Naqi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Naqi (a.s)
خوشی کا دن ہے زمانے میں آج آئے نقی
سجی ہے آج کی محفل یہاں برائے نقی
علی نقی کی فضیلت خدا بتاتا ہے
خدائے حق کی حقیقت ہمیں بتائے نقی
سنوار دیتی ہے نسلوں کو حب آل نبی
مگر نصیب یہ ہوگی جو ہو عطائے نقی
علی کا بیٹا ہے یہ بھی تو موڑ سکتا ہے
پلٹ کے آئے گا سورج اگر بلائے نقی
جہاں پہ کوئی بھی رستہ نظر نہیں آتا
خدا کے حکم سے مجھ کو وہاں بچائے نقی
کروں میں دشمن مولا کا احترام اگر
تو اگلا سانس نہ دے مجھ کو پھر خدائے نقی
سناؤں گا یہ قصیدہ پکڑ کے جالی کو
دعا ہے روضے پہ حسنین کو بلائے نقی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.