Gala Bhai Ka Mere Samne Kat Ta Raha Amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Muhammad Raza Mangla
ہائے حسین ہائے حسین، ہائے حسین ہائے حسین
گلا بھائی کا میرے سامنے کٹتا رہا اماں
میں روتی رہ گئی خنجر مگر چلتا رہا اماں
لعیں کو دیکھا جب میں نے ہے پشت شاہ پر بیٹھا
پکارا میں نے کر کچھ رحم پیاسا ہے نبی زادہ
پکڑ کر شہہ کو زلفوں سے لعیں ہنستا رہا اماں
رگیں تھیں خشک لیکن زیر لب وہ کچھ تو پڑھتا تھا
یہ منظر دیکھا جب میں نے تو میرا دل یہ کہتا تھا
کہ شاید یاد وہ عباس کو کرتا رہا اماں
ستمگر ہر طرف میدان میں خوشیاں مناتے تھے
چلیں سرخ آندھیاں بھی اور بادل غم کے چھائے تھے
پکڑ کر زلفیں بھائی کی لعیں چلتا رہا اماں
میں خیمے سے نکل کر جب سر دشت بلا آئی
تہہ خنجر جو مقتل میں نظر آیا مجھے بھائی
وہاں اس دشت میں دل میرا گھبراتا رہا اماں
بیاں کیسے کروں تم سے جو میں نے دیکھا تھا منظر
رواں تھا کند خنجر ہائے میرے پیاسے بھائی پر
نہ آجائے سکینہ یہ خیال آتا رہا اماں
عماد اس وقت یثرب کی زمیں میں زلزلہ آیا
جو قبر فاطمہ زہرا پہ زینب نے یہ فرمایا
میرے ہی سامنے بھائی میرا مرتا رہا اماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.